مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ: وکیل نے خودکو گولی مار کر خودکشی کر لی

جموں :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی شب ایک وکیل نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وکیل کی شناخت ایڈوکیٹ غلام نبی زرگر کے طورپر ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پرضلع کے علاقے اخیر آباد میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی ۔وکیل نے خودکشی کیلئے اپنا لائسنس یافتہ پستول استعمال کیا۔ واقعے کے بعد،غلام نبی زرگر کی لاش کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ منتقل کردیا گیاہے۔دماغی صحت کے ماہرین مقبوضہ علاقے میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بڑی وجہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، جبری گرفتاریوں اور دوران شب چھاپوں کو قرار دیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button