پاکستان

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیش رفت

20سال بعد پاک بنگلہ دیش نویں جوائنٹ اکنامک کمیشن کے اجلاس کا ڈھاکہ میں انعقاد

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ 20سال بعد پاک بنگلہ دیش نویں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ڈھاکہ میں منعقد ہوا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلہ دیش کے مشیر خزانہ ڈاکٹر صالح الدین احمد نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صنعت و تجارت،زراعت، ٹرانسپورٹ و مواصلات، تعلیم، سرمایہ کاری، توانائی، موسمیاتی تبدیلی،انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکنگ، صحت، سیاحت، اطلاعات و نشریات اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی گئی ۔ کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلہ دیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کر سکے گا ۔ دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زورگیا ہے ۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ بنگلہ دیش کی مہمان نوازی پر مشکور ہیں ۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان باہمی احترام اور دوستی کا رشتہ ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروزایں شروع کرنے کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں پاکستان حلال اتھارٹی اور بنگلہ دیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان حلال ٹریڈ میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،جس سے حلال مصنوعات کے معیار اور سرٹیفیکیشن میں تعاون کو بڑھانے کی راہ ہموار ہو گی ۔ پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے قیام پر زورگیا۔ نالج کوریڈور کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے پاکستان میں 500 نئی اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویزدی گئی ہے ۔ پاکستان نے پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت تربیتی سیٹ کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button