APHC

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ رہا ہے

 

APHC (1)سرینگر20اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ رہا ہے۔

جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک مزاحمت جموں کشمیر، اتحاد اسلامی جموں و کشمیر، ایڈووکیٹ مدثر احمد فلاحی، جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کے چیئرمین جمیل احمد اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک حریت فرنٹ سمیت حریت پسندتنظیموں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارت فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے علاقے پر اپنا ناجائز قبضہ  ہمیشہ کے لئے برقرار نہیں رکھ سکتا۔ بیانات میں کہا گیا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن اورسیاسی و اقتصادی استحکام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حق خودارادیت کی اپنی جائز تحریک کو موثر انداز میں منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کشمیری عوام میں اتحاد واتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ بیانات میں تنازعہ کشمیر کو ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حریت پسند کشمیری عوام نے 1947سے بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مشن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ حریت تنظیموں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فوری طورپرحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک جائز تحریک ہے جس کا مقصد حق خودارادیت کے پرامن اور جمہوری فارمولے کے ذریعے بھارت کے ناجائز اورجبری قبضے سے نجات حاصل کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ  جس طرح افغانستان سے غیر ملکی افواج نکل گئیں اسی طرح بھارت کو بھی جموں و کشمیر چھوڑنا پڑے گا اور کشمیری عوام اپنا پیدائشی حق خود ارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ حریت رہنمائوں نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے اور بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button