کیلیفورنیا میں سکھ شہری کے اغوا پر سکھ برادری کا اظہار تشویش
بھارت بیرون ملک سکھوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ٹریسی سے تعلق رکھنے والے 57سالہ سکھ شہری اوتار سنگھ کے اغوا پر سخت تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں تین نامعلوم افراد کے ساتھ ایک سفید رنگ کی ایس یو وی گاڑی کے قریب دیکھا گیا اور حکام کو شبہ ہے کہ وہ ممکنہ طور پر انہیں انکی مرضی کے خلاف گاڑی میں بٹھا کر لے جایاگیا ۔سکھ کولیشن نے اس واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ مقامی سکھ لیڈراوتار سنگھ کا پتہ لگانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ علیحدہ وطن کے مطالبے پر بھارت کی مودی حکومت بیرون ملک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے مذموم کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ کینیڈا میں میں سکھ لیڈر ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں ۔








