مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :اردو کی بطور سرکاری زبان بحالی کیلئے پی ڈی پی کارکنوں کا احتجاج

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کشمیریوں پر اردو کے بطور سرکاری زبان بحالی کے حق میں اور ہندی زبان مسلط کرنے کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کو اردو کی بطور ریاستی زبان کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے اور ان پر ہندی زبان زبردستی مسلط کی جارہی ہے۔پی ڈی پی کے یوتھ ونگ کی سربراہ التجا مفتی نے اس موقع پر اپنے خطا ب میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد اردو، جو کہ تاریخی طور پر جموں و کشمیر کی سرکاری زبان ہے، کو نظرانداز کرنے کے خدشات کو اجاگر کرنا ہے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران کہا کہ کشمیریوں کو اردو بطور سرکاری زبان کی بحالی کے لیے لڑنا ہوگا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button