مقبوضہ جموں و کشمیر

”دی کشمیر فائلز“ کو ایوارڈ دینے پر کڑی تنقید

rashid Alvi

سرینگر 26 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے متنازعہ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کو بھارت میں فلم ایوارڈ سے نوازنے پر کڑی تنقید کی ہے۔
‘دی کشمیر فائلز’ کو بھارت میں 69ویں نیشنل فلم ایوارذ میں بہترین فیچر فلم برائے قومی یکجہتی کا ”نرگس دت“ایوارڈ دیا گیا۔ فلم ”دی کشمیر فائلز“کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے فلم میں1990 کی دہائی میں مقبوضہ وادی کشمیر سے کشمیری ہندو پنڈتوں کے اخراج کے بارے میں حقائق کو مسخ کر کے پیش کر کے ہندوتوا بھارتی تنظیموں، رہنماو¿ں اور ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ مارچ 2022 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے ایک تنازعہ کھڑا کر دیا تھا اور کئی سیاسی رہنماو¿ں نے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے ایک بیان کہا کہ فلم میں ایک بھی سین ایسا نہیں ہے جس میں بھارت میں قومی یکجہتی کی تصویر جھلکتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فلم میں کشمیری مسلمانوں کو برُا بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو قومی یکجہتی پر ایوارڈ دینا افسوسناک ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے کہا کہ فلم نے قومی یکجہتی کے سوا سب کچھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، کشمیر کی مسلم آبادی کو بدنام کر رہی ہے ، تقسیم پیدا کر رہی ہے ، برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کر رہی ہے لہذا اسے قومی یکجہتی ایوارڈ دینا مضحکہ خیز ہے۔
دریں اثنا انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راشد علوی نے کہا کہ یہ فلم ایوارڈ کی مستحق نہیں ہے کیونکہ اس نے پورے بھارت میں صرف جھوٹ اور نفرت پھیلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دی کشمیر فائلز کو پروپیگنڈے کیلئے استعمال کیا ہے اور اس پوری فلم کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔
راشٹریہ جنتا دل کے رکن بھارتی پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے فلم دی کشمیر فائلز کو ایوارڈ دینے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ قومی یکجہتی کی تشریح بدل گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے فلم کو نرگس دت ایوارڈ دینے پر اعتراض ہے ۔ انہوںنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم”ایکس“پر پوسٹ اپنے ویڈیو پیغام میںکہا کہ قومی ایوارڈز کے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ یہ تکلیف دہ بات ہے کہ ایک متنازعہ فلم کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔
معروف بھارتی فلم پروڈیوسر، اداکار اور سیاست دانUdhayanidhi Stalin نے کہامیں نے دی کشمیر فائلز نہیں دیکھی لیکن سنا ہے کہ یہ محض ایک پروپیگنڈہ فلم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button