متفرقات
مقبوضہ جموں کشمیر: 12اضلاع میں برفانی تودوں کی وارننگ جاری
سرینگر09فروری (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے 12اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
مقبوضہ علاقے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام، ڈوڈہ، کشتواڑ ، پونچھ ، ریاسی ، رام بن اور راجوری اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تودوں کی وارنگ جاری کی ہے۔
ان اضلاع کے رہائشیوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کی کی گئی ہے۔