تریپورہ: ہند و توا غنڈوں نے مسلم تاجر کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
اگر تلہ:ریاست تریپورہ کے ضلع کھودائی میں ہند وتوا غنڈوں نے ایک45سالہ مسلم مویشی تاجر کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ کلیان پور تھانے کی حدود میں واقع باگبر محلے میں پیش آیا۔ متاثر مسلم شخص کی شناخت جلیل الرحمان کے طورپر ہوئی ہے۔ جلیل صبح کے وقت اپنی دو گائیوںکے ساتھ گھر جا رہا تھا جب ہندو غنڈوں نے اسے روکا اور گائے چور ی کا الزام لگاکر پیٹنا شروع کر دیا۔ بہیمانہ مار پیٹ کی وجہ سے وہ شدید خمی ہوگیا ۔ اس نے زخمی حالت میں ہی اپنے گھر فون کیا اور حملے کی اطلاع دی اورجب اسکی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ جائے وقوعہ پر پہنچنے تو غنڈوں نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔ جلیل کو بعد میں شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔مقتول کی اہلیہ نے کہا کہ حملہ آوروں نے انکے شوہر سے تقریبا 70ہزار رپے نقد اور موبائل بھی چھین لیا ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی ہے تاہم تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔








