مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت نے پونچھ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے ضلع پونچھ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کریک ڈائون آپریشن کے دوران ضلع کے علاقے کسبلری منکوٹ میں محمد ریاض کی ایک کنال اور 11مرلہ پر مشتمل زرعی اراضی ضبط کر لی ہے۔جائیداد کوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے ایکٹ کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد ریاض ایک آزاد ی پسند کارکن ہے ۔
واضح رہے کہ اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے ،انہیں معاشی طورپر مفلوج اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں، گھروں اور زمینوں سے جبری طورپر بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔انسانی حقوق کے ایک کارکن نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس طرح کی دہشت گردی کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جبکہ بھارت کو کشمیریوں کے خلاف اس طرح کی کارروائی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button