آزاد کشمیر
راولا کوٹ:حریت کارکن کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
راولاکوٹ 08 ستمبر (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں آج حریت کارکن محمد ریاض المعروف ابو قاسم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
محمد ریاض کو آج ایک نامعلوم مسلح شخص نے راولاکوٹ میں اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھاجب وہ مسجد میں فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔راولاکوٹ کی جامع مسجد القدوس میں آزادی پسند کارکن کی نماز جنازہ میں کشمیری مہاجرین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محمد ریاض کا تعلق بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تھا اور بھارتی مظالم کی وجہ سے انہوں نے مجبوراً آزاد کشمیر ہجرت کی تھی ۔ ان کے والد حاجی محمد اعظم ایک سرکردہ حریت رہنما تھے جنہیں بھارتی فوجیوں نے دو دہائیاں قبل پونچھ میں شہید کر دیا تھا۔