مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں،حریت کانفرنس

سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو دبانے میں ناکامی کے بعد کشمیریوں کو گمراہ کرنے کیلئے حریت تنظیموں کے جعلی لیٹر ہیڈزپر بیانات جاری کرنے سمیت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں راولاکوٹ کی ایک مسجد میں ایک کشمیری نوجوان کے قتل کے بارے میں حریت کانفرنس کے جعلی لیٹر ہیڈپر جاری ایک پریس ریلیز کے تازہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ بیان قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہے اور اسے اسے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مذموم عزائم کے تحت جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں اور ان کی کٹھ پتلیاں حریت لیٹر پیڈ کو کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے اور پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ جلد ہی ان تمام بھارتی خفیہ ایجنٹوں کو بے نقاب کیا جائے گا جو حریت کانرنس کے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ان مذموم سازشوں پر کان نہ دھریں جن کا مقصد کشمیری عوام، ان کے خیر خواہوں اور حریت قیادت کے درمیان خلا پید ا کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button