مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ: این آئی اے نے ایک کشمیری خاتون کے مکان کو ضبط کرلیا

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے پلوامہ میں ایک کشمیری خاتون کا رہائشی مکان ضبط کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی عدالت نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے خاتون کی جائید اد کی کسی دوسرے فریق کو منتقلی پر پابندی عائد کردی ۔این آئی اے عدالت نے مودی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پیر طارق احمد شاہ کی اہلیہ نسیمہ بانو کے تحصیل کاک پورہ میں واقع ساڑھے نومرلے کا مکان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کی آڑ میں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ۔ عدالت کے پریزائیڈنگ جج سندیپ گنڈوترا نے این آئی اے کے چیف تفتیشی افسر راجیو اوم پرکاش پانڈے کو درخواست دائر کرنے کی اجازت دی، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ گھر کے افراد نے مبینہ طور پر مجاہدین کو پناہ دی ہے۔ نسیمہ بانو کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے انکے خلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button