بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مجھے اور میرے اداروں کو نشانہ بنانا انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں ، وانگچک
انتظامیہ سکولوں کو بند کرو ، شراب کو فروغ دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ماحولیاتی کارکن
نئی دلی : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کیطرف انہیں اور ان سے وابستہ اداروں کو نشانہ بنانا انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیںہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے لیہہ میں ‘ڈیزرٹ فلاور اسکول’ میں کلاسوں تدریسی عمل روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وانگچک نے کہا کہ یہ کارروائی لداخ میں جمہوریت اور تحفظ کی تحریک کے ساتھ ان کی وابستگی نیز موجودہ انتظامیہ کی پالیسیوں اور فیصلوں پر ان کی تنقید سے جڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور اسکولوں کے معاملے میں، وہ ایسے ’این او سی “کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا پالیسی میں کوئی ذکر ہی نہیں ہے۔ وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بورڈ میں غیر سیاسی ارکان شامل ہوں، حالانکہ ہمارا کوئی بھی بورڈ ممبر کسی سیاسی تنظیم سے وابستہ نہیں ہے۔ یہ شرط تو ان کی اپنی پالیسیوں میں بھی درج نہیں ہے۔”
وانگچک نے کہا کہ جب بھی انہوں نے شراب، سیاحتی پالیسیوں، زمین اور دیگر معاملات پر بات کی، تو انہیں اسی طرح کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہاایسا لگتا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لداخ شراب میں ڈوب جائے اور یہاں کے لوگ تعلیم سے محروم رہیں۔ انتظامیہ اسکولوں کو بند کرو اور شراب کو فروغ دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انتظامیہ نے وانچک کی اہلیہ، گیتا نجلی جے انگمو— جو ‘ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹوز، لداخ’ کی بانی اور سی ای او ہیں — کو ایک نوٹس جاری کیا، جس میں انہیں اسکول میں "کلاسوں کے آغاز اور دیگر سرگرمیوں کو آگے بڑھانے سے باز رہنے” کی ہدایت کی گئی ہے۔









