مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پانچ نوجوان گرفتار کر لئے

ARREST

سرینگر23مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر اور بارہمولہ اضلاع سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے دو نوجوانوں کو سرینگرکے علاقے چھانہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران جبکہ تین کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن سے گرفتار کیا۔مقبوضہ علاقے میںبھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو( ایک اصطلاح جو مودی حکومت نے کسی بھی کشمیری کو گرفتار کرنے کے لیے وضع کی ہے )چھانہ پورہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایک اورسینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں اطلاع ملنے پرپٹن سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button