World

5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آگیا

7APG473TCVEPPCZ2ETOLJZ7IAEاسلام آباد20 ستمبر (کے ایم ایس)

دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے  الزامات کوانتہائی سنجیدہ قرار دیاہے اور تحقیقات کے کینیڈاکے مطالبے کی حمایت کی ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ممالک نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ وہ ان سنجیدہ الزامات کے معاملے پر کینیڈین حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔علاوہ ازیں اس معاملے پر دنیا بھر کے دیگر ممالک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

ادھرکینیڈا کے سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈا نے سکھ لیڈر کے قتل سے بھارت کے ممکنہ تعلق پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس میں پیر کو کینیڈین وزیر اعظم کی طرف سے کیاجانیوالا انکشاف بھی شامل ہے ور کینیڈا کے پاس موجود شواہد کو مناسب وقت پر شیئر کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے کہاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کی انٹیلی جنس پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button