مقبوضہ جموں و کشمیر

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںوادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ سرینگر-جموں ہائی وے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہو گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ شاہراہ سفر کے لیے غیر محفوظ ہے اور کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل بارشوں کی وجہ سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہو ئی ہے اور بہت سے گاڑیاں شاہراہ پر پھنس ہوئی ہیں۔
ادھر مغل روڈ، سرینگر-سونامرگ-گمری روڈ، اور سنتھن ٹاپ بھی برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہیں ۔قابض حکام نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ان شاہراہوں پر سفر سے گریز کریں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button