مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری 

 

Gulmard

سرینگر25ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دنیا کے مشہور صحت افزاء مقام اور اسکیئنگ ریزورٹ گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ گلمرگ کے پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ برف باری سے گلمرگ میں درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 3ڈگری سینٹی گریڈکم ہے۔ادھر اتوار کوسرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔ عہدیدارنے بتایاکہ جموں میں درجہ حرارت 32.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 0.3ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button