بھارت

فوج میں بھرتی کی اگنی ویر اسکیم ناکام، بھارتی جوان مایوسی کاشکار

نئی دلی:
بھارتی فو ج میں بھرتی کی اگنی ویر اسکیم ناکام ہونے کی وجہ سے جوانوں میں مایوسی تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کوڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہونے کے بعد شہید کا درجہ نہ ملنے پر خاندان نے احتجاجاً اسکی استیاں بہانے سے انکار کر دیا ہے۔3ہفتے گزرنے کے باوجود آکاش دیپ کی استیاں گھر میں محفوظ ہیں جبکہ خاندان کا احتجاج جاری ہے۔ اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کے والد بلوندر سنگھ کا موقف ہے کہ بیٹے نے ملک کے لیے جان دی ہے، لہذا اسے شہید کا درجہ دیا جائے۔ آکاش دیپ کے خاندان کا مطالبہ ہے کہ انصاف دو، ورنہ استیاں نہیں بہائیں گے۔اگنی ویر آکاش دیپ سنگھ کا فوجی بننے کا خواب دیکھنے والا چھوٹا بھائی، اپنے بڑے بھائی کی لاوارث موت سے مایوس کاشکار ہے۔ آکاش دیپ سنگھ کی موت نے ہندوئوں میں سکھوں کیخلاف تعصب کو عیاں کر دیا ہے۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر اگنی ویر اسکیم کے خلاف اب آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔شہادت کا درجہ صرف 4سالہ سروس مکمل کرنے والوں کو ملتا ہے۔ بھارتی فوج میں اگنی ویر کی موت پر مکمل فوجی اعزاز نہ دیئے جانے پر عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور بھارتی فوج میں شارٹ ٹرم بھرتی اسکیم کو انسانی حقوق کی پامالی کہا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button