مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کو موجودہ سنگین صورتحال سے نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ناگزیر ہے: حریت کانفرنس

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے کو موجودہ سنگین صورتحال سے نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام اسکولوں پر پابندی اور قبضے، مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے ہندوتوا نظریہ مسلط کئے جانے اور ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کی وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول لیفٹننٹ گورنر کی انتظامیہ کالے قوانین کا سہارا لیکر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بغیر کسی جواز کے کشمیریوں کو دبانے اورہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ نئی دہلی اپنے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کے لئے طاقت کاوحشیانہ استعمال کرکے اور جموں و کشمیر کی حقیقی تاریخ کو مسخ کرکے کشمیریوں کے سیاسی انصاف کے مطالبے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کا استعمال کرکے ہر اختلافی آواز کو دبا رہی ہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ مودی حکومت نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق کو پامال کیا ہے جن میں اظہار رائے کا حق، آزادی صحافت اور سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی سرگرمیوں کا حق شامل ہے۔بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال سے لاتعلق نہ رہیں۔ بیان میں بھارت پر زوردیاگیا کہ وہ اپنا سامراجی رویہ ترک کرے، بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button