آزاد کشمیر

آج آزاد جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے

WhatsApp Image 2023-10-24 at 11.30.50 AMمظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر کا 76واں یوم تاسیس آج ملی جوش و خروش اوراس تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ بھارت کے ناجائز قبضے سے جموں و کشمیر کی آزادی اور پورے مقبوضہ علاقے کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دن کا آغاز ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں21توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔مساجد میں پاکستان کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ مظفرآباد کے پریڈ گرائونڈ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزراء لطیف اکبر ، خواجہ فاروق اورکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین ، زاہد اشرف اور مشتاق الاسلام اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پرپاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اورسالمیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔اس دن کی مناسبت سے آزاد جموں و کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقاریب، پرچم کشائی اور دعائیہ تقریبات کا بھی اانعقاد کیا گیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے تینوں ریڈیو اسٹیشن یوم تاسیس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں۔
ادھر مقررین نے مختلف تقاریب میں آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور عوام کو ریاست جموں و کشمیر کے 76ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیرمقامی ہندوئوں کو ڈومیسائل کے اجرااور دیگر استعماری اقدامات کے ذریعے جموںوکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے استعماری اقدامات کر رہی ہے جوکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات سے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ۔مقررین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما فریدہ بہن جی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں آزاد جموںوکشمیر کی حکومت اور عوام کو 76و یں یوم تاسیس پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آزاد جموں وکشمیر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی عملی مدد کیلئے ایک حقیقی بیس کیمپ کا کردار ادا کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف آزاد ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس منایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور لاکھوں قابض بھارتی افواج ان پر ظلم وتشد د جاری رکھے ہوئے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ 24اکتوبر کشمیریوں کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن ہے،جب بھارتی غلامی سے آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کیلئے آزاد کشمیر کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اس دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزدای تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے اور بھارتی فوجی قبضے کے خاتمے کیلئے جانیں قربان کرنے والے محسنوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button