مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر ”این آئی اے“ کے چھاپوں کا سلسلہ جاری، چار نوجوان گرفتار

سرینگر 29 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“( این آئی اے)کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر، اسلام آباد، کولگام، گاندر بل ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، ڈوڈہ ،، کشواڑ اور دیگر علاقوں میں جماعت اسلامی اور دیگر آزادی پسند جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوںکے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے آج سرینگر کے علاقے Lasanمیں عامر احمد نامی کے گھر پر چھاپہ مارا ۔
ادھر بھارتی پولیس نے جموںخطے کے علاقوں مینڈھر اور کشتواڑ میں چار نوجوانوںکوچھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔
دریں اثنا پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں آج مسلسل 19ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی فورسز نے ان اضلاع میں رواں ماہ کی 11تاریخ کو آپریشن شروع کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button