مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک غیر یقینی سیاسی صورتحال کا شکار کر دیا ہے، نیشنل کانفرنس

download (2)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما رتن لال گپتا نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں امن وامان کی بحالی میں مکمل طور ناکا م ہو چکی ہے اور اس نے علاقے کو ایک غیر یقینی سیاسی صورتحال کا شکار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رتن لال گپتا نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما مقبوضہ جموںوکشمیر میں حالات معمول پر آنے اور امن و امان قائم ہونے کے بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں لیکن علاقے کی زمینی صورتحال ان دعوﺅں کی نفی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو اپنی ناقص کارکردگی کا خوف ہے اور وہ علاقے میں انتخابات میں تاخیر کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ۔ لال گپتا نے کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں جموںوکشمیر میں بدعنوانی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، بے روزگار اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button