یوم یکجہتی کشمیر

بی جے پی عوامی غم وغصے سے خوفزدہ ہوکر اسمبلی انتخابات سے بھاگ رہی ہے: کانگریس

download (6)جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہاہے کہ کہ بی جے پی عوامی غم وغصے سے خوفزدہ ہوکرجموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے جموں میں پارٹی عہدیداروں اورکارکنوںکے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ عوام آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تیاریاں مکمل کریں جو عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پارٹی رہنمارمن بھلا نے بھی جموں و کشمیر میں لوگوں کو ان کے بنیادی جمہوری حقوق سے محروم کرنے پر بی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کو زبردستی اور یکطرفہ طور پر مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیاگیا اور لوگوں کو ان کی شناخت اور حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ2018میں اسمبلی توڑنے کے بعد گزشتہ 5 سال سے کوئی منتخب حکومت نہیں ہے اورجموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی جمہوری حقوق سے محروم کیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button