بھارت
بہار : نابالغ مسلمان لڑکی کی عصمت دری، قتل
پٹنہ29 مئی، (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار میں ایک گاوں کے سربراہ اس کے بھائی اور ساتھیوں نے 16 سالہ مسلمان لڑکی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے کہا کہ مقامی حکام اور پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور لڑکی کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہیرا پھیری کی ہے۔مقامی اعظم نگر پولیس اسٹیشن میں در ج ایف آئی آر کے مطابق لڑکی 25 مئی کی صبح لاپتہ ہوگئی تھی جبکہ شام کو اہل خانہ کو اس کی لاش ملی۔
لڑکی کے جسم پر بہت سے زخم تھے اور اس کی کمر ٹوٹ گئی تھی۔ اس کے گلے پر ایک سیاہ زخم تھا جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اس کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ جائے وقوعہ کے قریب سے کچھ چپل اور شراب کی بوتلیں ملی ہیں۔