APHC-AJK

شبیر شاہ کی غیر قانونی نظربندی سیاسی انتقام اور ناانصافی کا ایک واضح کیس ہے: محمود ساغر

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے سابق کنوینر اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی جدوجہد آزادی سے غیر متزلزل وابستگی ، ثابت قدمی اورعزم واستقلال پران کی تعریف کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ کی نظربندی کے39سال مکمل ہونے اور بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربندی کے آٹھ سال مکمل ہونے پران کے صبر و استقامت کو سلام پیش کیا۔انہوں نے شبیر شاہ کو تحریک آزادی کشمیر کا ممتاز رہنما قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اپنے سیاسی نظریے کی وجہ سے اپنی زندگی کے 39سال جیلوں اور تفتیشی مراکز میں گزارے۔انہوں نے کہا کہ برسوں کی غیر قانونی نظربندی کے باوجود بھارتی حکام عدالت میں ان کے خلاف ایک بھی جرم ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ شبیر شاہ کی غیر قانونی نظربندی سیاسی انتقام اور ناانصافی کا ایک واضح کیس ہے۔ محمودساغر نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ایک مضبوط حامی کے طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے جدوجہد میں شبیر شاہ کے کردار کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوجود شبیرشاہ اپنے موقف پر قائم اورثابت قدم رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button