مقبوضہ جموں و کشمیر

”ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا“سرینگر میں پوسٹر چسپاں

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے ، ظلم وجبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم وجبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔“دیواروں ستوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداءکا خون ضرو ر رنگ لائے گا اور جموںوکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔
پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں’ایکس، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button