مقبوضہ جموں و کشمیر
رام بن: ”وی ڈی جی“ رکن مردہ پایا گیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ویلج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کا ایک رکن پر اسرارحالات میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق35سالہ بٹو رام ضلع کے علاقے بالی ہوٹ میں ایک کھائی میں مردہ پایا گیا۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی۔





