بھارت

بھارت خفیہ حربوں کے ذریعے سکھوں کی خالصتان تحریک کو کمزور کررہاہے

نئی دلی :بھارت سکھوں کی علیحدہ وطن کی خالصتان تحریک کو کمزور ،سکھ برادری کے حامیوں کو بدنام اور اقلیتی برادریوں میں انتشار پیداکرنے کیلئے خفیہ ہتھکنڈے استعمال کررہاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت خفیہ حربوں اور پراکسی حکمت عملیوں کے ذریعے سکھوں کی تحریک میں دراندازی کر رہا ہے تاکہ خالصتان تحریک کو کمزور کیا جا سکے ۔اس مذموم مقصد کے حصول کیلئے بھارت کی طرف سے سکھوں کے بھیس میں کام کرنے والے ایجنٹس کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ ہندو انتہاپسند قوم پرست نیٹ ورکس بشمول آر ایس ایس اور ہندوتوا سے وابستہ حلقے، سکھوں کے بھیس میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے خالصان تحریک اورسکھ مخالف اورپاکستان سمیت اس تحریک کے حامیوں کو بدنام کر رہے ہیں۔سونو چورسیا کا معاملہ ایک واضح مثال ہے۔ ہندو قوم پرست نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے سونو چورسیا سکھ کا روپ دھار کر انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس پر وائرل پنجابی زبان کی پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے خالصتان تحریک کے خلاف آن لائن مواد پھیلانے میں ملوث پایا گیاہے۔ سونو چورسیا کی اصل شناخت ظاہر کرنے کیلئے اس کی ابتدائی زندگی کی تصاویر وارانسی ،بنارس سے بطور ثبوت پیش کی گئی ہیں۔ ناقدین کے مطابق یہ طریقہ کار اختلافی آوازوں کو بدنام کرنے اور اقلیتوں کی تحریکوں میں دراڑ ڈالنے کی بھارت کی ایک منظم حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔اس طرح کے واقعات سے یہ تاثر مضبوط ہوتاہے کہ بھارت سکھ برادری کے حقیقی تحفظات اور شکایات کے اذالے کے بجائے خفیہ دراندازی اور پراکسی ہتھکنڈوں پر انحصار کر رہا ہے تاکہ انتشار پیدا کیا جا سکے۔یہ معاملہ بھارت میں اقلیتوں کی سیاسی و سماجی شناخت پر بڑھتے ہوئے دبائو اور خفیہ حربوں کے استعمال کی ایک واضح مثال ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button