مقبوضہ جموں و کشمیر
سید علی گیلانی کا انتقال کشمیر کاز کے لیے بڑا نقصان ہے: ملیشین کنسلٹیٹو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز
کوالالمپور 04 ستمبر (کے ایم ایس) ملائیشیا میں مختلف اسلامی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ملیشین کنسلٹیٹو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنزنے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کو کشمیر کاز کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملیشین کنسلٹیٹو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنزکے صدر محمد عظمی عبدالحمید نے کوالالمپور میں جاری ایک بیان میں بزرگ حریت رہنما کو تمام کشمیریوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم آزادی اور خود ارادیت کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک متاثر کن شخصیت تھے جنہوں نے تحریک آزادی برپا کرنے میں بڑی قیادت اور جرات کا مظاہرہ کیا۔