مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ : بھارتی پولیس نے2کشمیریوں کو حراست میں لیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑمیں 2کشمیریوںکو کالے قانو ن پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت رستم علی اور ارشد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوںمیں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے 3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ ترنوجوان ہیں۔




