بابری مسجد سے متعلق ہندوتوا یوگی آدتیہ ناتھ کا متنازعہ بیان
تاریخی مسجد قیادت تک دوبارہ تعمیر نہیں ہو گی
لکھنو:
مسلم دشمنی کیلئے مشہور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر بابری مسجد کے معاملے پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجدقیامت تک دوبارہ تعمیر نہیں ہوگی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک تقریب سے خطاب میں بابری مسجد کی دوبارہ خواہش رکھنے والے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ بابری مسجد اب کبھی دوبارہ تعمیر نہیں ہوگی۔ قیامت تک بھی نہیں۔انھوں نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والا رام مندر ایک تاریخی حقیقت ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بابری مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کا خواب دیکھنے والے ہمیشہ مایوس رہیں گے۔
واضح رہے کہ بابری مسجد کو انتہاپسندہندوئوں نے 1992میں شہید کر دیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ دہائیوں تک بھارتی عدالتوں میں زیر سماعت رہا۔ 2019میں بھارتی سپریم کورٹ نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی مسجد کی اراضی ہندو فریق کے حوالے کرنے اور مسلمانوں کو متبادل جگہ پر مسجد کی تعمیر کے لیے زمین دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد نریندرمودی نے ایک بہت بڑی افتتاحی تقریب میں رام مندر کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھا تھا۔







