گرفتار
مقبوضہ جموں وکشمیر: تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، مزید چا ر نوجوان گرفتار
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کیطرف سے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔فورسز اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے مزید چار نوجوان گرفتار کر لیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ، اسلام آباد، کولگام اور کشتواڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ضلع بارہمولہ کے علاقوں پٹن اور بومئی میں ایک ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔
بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھامہ بجبہاڑہ میں ایک نوجوان جبکہ راجوری قصبے میں بھی ایک 21 سالہ نوجوان کو تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کرلیا ۔