مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیرمیں مساجد کی پروفائلنگ بلا جواز ہے،یوسف تاریگامی کی کڑی تنقید

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ )کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے مساجد کی پروفائلنگ کو بلا جواز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پہلے موجود لوگوں میں بے چینی میں مزید اضافہ ہو گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں قابض انتظامیہ کو خبردار کیاکہ کسی مخصوص برادری کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے یا ان پر کنٹرول حاصل کرنے سے باز رہے کیونکہ اس طرح کے اقدامات مذہبی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں اور ان سے مذہبی آزادی کی آئینی ضمانت اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔








