مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کے مکینوںکو محفوظ مقامات پر چلے جانے کی ہدایت

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر سرینگر کے علاقوں لسجن، سوئیٹینگ، نوگام، ویتھ پورہ، گول پورہ، پادشاہی باغ اور مہجور نگر کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلعی انتظامیہ سری نگر کی طرف سے یہ ایڈوائزری ایک پیشگی احتیاطی اقدام کے طور پر سامنے آئی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقامی کمیٹیوں، مساجد ،ریونیو اور پولیس حکام کے ذریعے صبح سویرے علاقے میں اعلانات کیے گئے۔ حکام نے لوگوں سے خبردار رہنے اور خود کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ دریائے جہلم سنگم اور رام منشی باغ کے قریب خطرے کے نشان سے تجاوز کر گیا ہے۔دریا سنگم کے قریب 27.48 فٹ اور رام منشی باغ سری نگر میں 22.31 فٹ خطرے کے نشان سے بالالترتیب 20 اور 21فٹ اوپر بہہ رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button