آزاد کشمیر
حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کابخت زمین کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت
ٓاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے سینئر آزادی پسند رہنمابخت زمین کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینرغلام محمد صفی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران سینئر آزادی پسند رہنمابخت زمین اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومہ کے لئے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت اور کارکنان بخت زمین اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔






