مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کی بھارتی حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کودھوکہ دیا ہے، نیشنل کانفرنس

NC leaders

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کودھوکہ دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنمائوں نے جموں میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی گمراہ کن پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں بدامنی اور افراتفری بڑھی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماء اجے کمار سدھوترہ نے مودی حکومت پر جموں و کشمیر کے مہاجرین خصوصا آزاد کشمیر کے مہاجرین کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ۔انہوں نے کہاکہ جموں میں 36ہزار سے زیادہ پناہ گزین خاندانوں کی حالت زار بدستور ابتر ہے۔رتن لال گپتا نے پارٹی کے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ بی جے پی کے رہنمائوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ارکان کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان منفی بیانیوں کا سچائی اور دیانتداری کے ساتھ مقابلہ کریں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے براہ راست رابطہ رکھیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارا کام صرف الیکشن لڑنا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button