پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

پاکستان نے بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا

نیویارک: پاکستان نے پہلگام واقعے پربھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کی درخواست پر بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میںکہاکہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کیااور سلامتی کونسل کو بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا۔عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا، پانی زندگی ہے، جنگوں میں استعمال ہونے والا ہتھیار نہیں۔ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ علاقائی امن کو لاحق خطرات کا نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کو70سال سے زائد ہوگئے مگر تاحال حل طلب ہے۔جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہو گا، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، پاکستان بارہا کہہ چکا ہے کہ پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے 5مستقل سمیت 15 ارکان شریک ہوئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button