صحت

بڈھل گاﺅں میں پراسرار اموات کیوجہ پانی میں رہریلے مادوں کی ملاوٹ ہو سکتی ہے، آئی سی ایم آر

نئی دہلی: ” انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ“ (آئی سی ایم آر)نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںضلع راجوری کے گاﺅں بڈھل میں ہونے والی پراسرار اموات کی وجہ کسی قسم کے انفیکشن کو نہیں بلکہ زہریلے مادوںکو قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی سی ایم آر نے تصدیق کی کہ اموات کی وجہ بیکٹیریا، کسی قسم کا وائرس یا فنگس نہیں ہے ۔ کونسل نے کہا کہ 17 اموات کے پیچھے کسی متعدی بیماری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اموات کی وجہ کیڑے مار ادویات یا زہریلا مواد ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا کام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹوکسیکولوجی ریسرچ (آئی آئی ٹی آر) اور گوالیار میں ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کو سونپا گیا ہے۔حکام نے اشارہ دیا ہے کہ اگر بھارتی لیبائیٹریز کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہتی ہیں تو بین الاقوامی مدد طلب کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ بڈھل کے لوگوں نے پہلے ہی یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فوج نے گاو¿ں کے پانی کے ذرائع کو دانستہ طورپر زہریلا مواد ملا کر آلودہ کیا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button