بھارت

مودی کو اسرائیل کا کٹھ پتلی قراردینے پر بھارت نے مالدیپ کے سفیر کو طلب کرلیا

India summons Maldives envoy

نئی دہلی:مالدیپ کے تین وزرا ء کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیزبیانات کے بعدبھارت نے جزیرہ نماملک کے سفیر کو طلب کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک وزیر نے مودی کو مبینہ طورپرمسخرہ اوراسرائیل کاکٹھ پتلی قرار دیا ہے۔مالدیپ کے ایک رکن پارلیمنٹ نے مودی کے حالیہ دورہ لکشدیپ پر تنقید کی جو بھارتی ریاست کیرالہ کے ساحل کے قریب ایک جزیرہ ہے جس سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ نئی دہلی مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کومالدیپ کے متبادل سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ مالدیپ کے دو دیگر وزرا ء نے بھی لکشدیپ سے وزیر اعظم مودی کی تصاویر کے ساتھ توہین آمیزبیان شیئر کیے۔معاملات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر ملکی رہنمائوں کے خلاف توہین آمیزبیانات سے آگاہ ہے اور کسی کے ذاتی خیالات حکومت کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔بھارت نے جن تین وزرا ء پر تضحیک آمیزبیانات کا الزام لگایا ان میں مریم شیونا، ملشا شریف اور مہزوم مجید شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مریم شیونا جب ملک کے دارالحکومت مالے کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں تو وہ صدرمعزوکی ترجمان تھیں۔شیونا کی پوسٹ میں جسے اب ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، پی ایم مودی کی دورہ لکشدیپ کی تصاویر تھیں۔ نوجوانوں کو بااختیاربنانے،اطلاعات اور آرٹس کے نائب وزیر نے بھارتی وزیر اعظم کو مسخرہ اوراسرائیل کا کٹھ پتلی قراردیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button