سکھ

نئی دلی میں خالصتان کے حق میں نعرے تحریر

download (1)نئی دلی: 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل دارلحکومت نئی دلی میں خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خالصتان کے حق میں نعرے دہلی کے علاقے نہال وہار میں ایک ستون پر تحریر کیے گئے۔پولیس نے کہا ہے کہ ’ستون پر ”خالصتان “ اور ایس ایف جے“ لکھا ہواپایاگیا ۔ سکھس فار جسٹس( ایس ایف جے) امریکہ میں قائم ایک آزادی پسند سکھ تنظیم ہے جو بھارت میں سکھوںکیلئے خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ وطن کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ اس نے خالصتان کے بارے میں نعرے کے حوالے سے رپورٹ درج کر لی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ نعرے تحریر کرنے والے شخص کی شناخت کی جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button