مظاہرے

سرینگر:بھارت بھر میں کشمیری طلباء پر حملوں کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر:
پہلگام واقعے کے بعد بھارت بھر میں کشمیری طلبا پر حملوں اور انہیں ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مقبوضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبا نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور بھارت بھر میں کشمیری طلبا کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ۔نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیانے بھی مظاہرے کی حمایت کی تھی ، جو انڈین نیشنل کانگریس کی طلبہ ونگ ہے۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری طلبا پرحملے بند کرنے اور حملہ آوروں کیخلاف سخت کارروائی کے مطالبات درج تھے ۔پہلگام واقعے کے بعد گزشتہ چھ دنوں میں،بھارت بھر کشمیری طلبا کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کے کم از کم 17 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button