مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ میں آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکان جل کر خاکستر
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ضلع کے علاقے چیوا کلاں میں محمد ایوب وگے کے رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم واقعے میں گھر کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔