تازہ ترین

کٹھوعہ :تین لڑکے نالے میں ڈوب کر ہلاک

جموں 25 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں آج تین لڑکے ایک نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے بلاور میں تین لڑکے بھینی نالے میں ڈوب گئے۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی لاشوں کو غوطہ خوروں کی مدد سے نکالا گیا ۔
مرنے والوں کی شناخت شیتل کمار، پنکج شرما اور پنکج شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: