مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر لہہ ہائی وے برف باری کے باعث ٹریفک کے لئے بند
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلسل بارش اور برف باری کے باعث سرینگر-لہہ ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میدانی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی جس کے باعث سرینگر لہہ ہائی وے کو بند کردیاگیا۔مغل روڈ پر بھی آج مسلسل دوسرے روز ٹریفک معطل رہی۔ ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ جنوبی کشمیر میں سرینگر-سونہ مرگ،گمری روڈ اور مغل روڈ کو تازہ بارش اور برف باری کی وجہ سے ہفتے کو بند کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 270 کلومیٹر طویل سرینگر جموں ہائی وے جو وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے،کچھ معمولی مسائل کے باوجود ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔