مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت ایک شخص کی نظربندی کالعدم قراردے دی

High Court Srinagar

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے پلوامہ کے علاقے نکلورہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قراردیا۔ پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ نے 27ستمبر 2022کو منظورکوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کرنے کا حکم دیاتھا۔بھارتی پولیس نے ان کے خلاف بھارت مخالف اور آزادی پسندسرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button