مقبوضہ جموں و کشمیر

سسودیا کی مودی حکومت پر تنقید، بھارت کو امریکی کالونی بنانے کے تاثر پر وضاحت کا مطالبہ

 

جموں: بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اورنئی دلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیانے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اختلافی آوازوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساکر جیل بھیجا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منیش سسودیانے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ جو بھی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرے اسے انتقامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو امریکی اثر و رسوخ کے تحت ایک کالونی کے طور پر پیش کرنے کے تاثر پر وضاحت کریں ۔انہوں نے واضح کیاکہ بھارت امریکہ کی کوئی کالونی نہیں بلکہ ایک آزاد ملک ہے اور اسے کسی کی کالونی کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پرمنیش سسودیانے عام آدمی پارٹی کے نظربند رکن پارلیمنٹ معراج ملک کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پارٹی کی حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف من گھڑت الزامات لگا کر انہیں نشانہ بنانا معمول بنا لیا ہے۔ ان کے مطابق سونم وانگچک ،ارویند کیجریوال اور خود انہیں بھی اسی طرح کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔منیش سسودیانے کہا کہ یہ جمہوریت اور آمریت کے درمیان جدوجہد ہے اور عوام کو حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button