خودکشیاں
بارہمولہ میں بھارتی فوجی کی خودکشی
سرینگر:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں اثنا ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 9ویں راج رائفل کیمپ کے لانس نائیک بنور لال سرن نے ضلع کے علاقے گلمرگ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی،جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔لانس نائیک کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے تھا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 627ہوگئی ہے ۔







