بھارت

چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف اہلکارکی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی


سرینگر08نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میںپیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار کی اپنے ساتھیوں پرفائرنگ سے فورس کے کم از کم 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کے اہلکار ریتیش رنجن نے ضلع کے علاقے لنگن پلی میںفورس کی 50ویں بٹالین کے کیمپ میں صبح پونے چار بجے کے قریب ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔سرکاری بیان کے مطابق سی آرپی ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل-47 AK سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔علاقے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے کہا کہ اس واقعے میں سات اہلکار شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر علاج کے لیے بھدراچلم کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں میں سے چاراہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت کانسٹیبل راجمنی کمار یادو، راجب مونڈل، دھنجی اور دھرمیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button