بھارت

ہریانہ کی عدالت میں حاضر سروس بھارتی فوجی افسر پر وکلا کا حملہ، یرغمال بنا لیا

چندی گڑھ: ریاست ہریانہ کے پنچکولہ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کے اندر وکلاء کے ایک گروپ نے بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پر حملہ کردیا اور یرغمال بنالیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنچکولہ کے چندیمندر ملٹری سٹیشن میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل آشیش چنڈوک نے ایک بیان میںکہا کہ وکلاءنے ان پر جسمانی تشدد کیا اور اپنے چیمبر میں قید کیا ، اس دوران خاندانی تنازعہ سے متعلق مقدمے میں اسے تصفیہ کے معاہدے پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔
لیفٹیننٹ کرنل چندوک نے پولیس میں درج کرائی اپنی شکایت میں کہ کہ فیملی کورٹ میں سماعت کے بعد ایڈوکیٹ منیندر سنگھ بٹا اور کئی دیگر وکلاء نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی، کمرہ عدالت کے باہر ان پر حملہ کیا اور بعد میں انہیں زبردستی دوسرے وکیل کے چیمبر میں لے گئے اور وہاں یرغمال بنا لیا۔کرنل نے کہاکہ اسے دستاویز پر اس کے مندرجات کو پڑھنے کی اجازت دیے بغیر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا اور اسے وکلاءکے مطالبات کی تعمیل کے بعد ہی رہا کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button