مقبوضہ جموں و کشمیر

یقین دہانیوں پر عمل درآمد میں بھارت کی ناکامی:کے ڈی اے کی احتجاجی تحریک کی دھمکی

کرگل : لداخ میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) نے 22 اکتوبر کو بھارتی وزارتِ داخلہ کے حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں واضح پیش رفت نہ ہونے اور یقین دہانیوں پر عمل درآمد میں بھارت کی ناکامی پر شدید تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے ڈی اے کے نمائندوں نے کرگل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے ساتھ 22 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس کے کوئی تسلی بخش نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے سابقہ وعدوں اور یقین دہانیوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
کے ڈی اے کے رہنماﺅں نے کہا کہ لداخ کے عوام اپنے دیرینہ مطالبات اور جائز حقوق کے حوالے سے بامعنی پیش رفت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یقین دہانیوں کو محض ادھورے وعدے بنائے رکھنے کے بجائے عملی اقدامات میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
کے ڈی اے نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی اور عوامی خدشات دور نہ کیے گئے تو کرگل ڈیموکریٹک الائنس، لہہ ایپکس باڈی کے ساتھ مل کر اپنے جائز مطالبات منوانے کے لیے جمہوری احتجاج شروع کرنے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو سکتیہے۔ الائنس نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر عوامی احتجاج میں مزید شدت لانے اور ہڑتال کرنے جیسے اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button